Wed, September 16, 2026

انسٹاگرام کا نیا فیچر: اب پہلے سے دیکھی گئی ویڈیوز دوبارہ دیکھیں

انسٹاگرام کا نیا فیچر: اب پہلے سے دیکھی گئی ویڈیوز دوبارہ دیکھیں

کیلیفورنیا:  سوشل میڈیا کی مشہور ایپ انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا "واچ ہسٹری" فیچر لانچ کیا ہے، جو ٹک ٹاک کی طرز پر پہلے دیکھی گئی ویڈیوز اور مواد کو دوبارہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انسٹاگرام کے بانی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اب صارفین اپنے 'واچ ہسٹری' فیچر کے ذریعے وہ تمام ویڈیوز دوبارہ دیکھ سکتے ہیں جو انہوں نے پہلے دیکھی تھیں۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر ایسا کوئی فیچر دستیاب نہیں تھا جس کے ذریعے کسی ویڈیو یا ریل کو دوبارہ دیکھا جا سکے۔ پہلے دیکھا گیا مواد اسکرول کرنے کے بعد غائب ہو جاتا تھا، اور دوبارہ اس تک رسائی ممکن نہیں تھی۔ تاہم، اب 'واچ ہسٹری' فیچر کے ذریعے صارفین اپنے ماضی کی دیکھی گئی ویڈیوز اور مواد کو دوبارہ دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو ریلز دیکھنے کے شوقین ہیں اور کبھی کبھار کسی ویڈیو کو غلطی سے اسکرول کر دیتے ہیں یا ایپ کے ریفریش ہونے کی وجہ سے وہ ویڈیوز دیکھنے سے رہ جاتے ہیں۔

انسٹاگرام کے بانی نے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صارفین انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جا کر "Your Activity" میں جائیں اور پھر "Watch History" پر کلک کریں۔ یہاں سے وہ اپنی دیکھی گئی ویڈیوز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

اس فیچر میں سب سے اوپر تازہ ترین دیکھی گئی ویڈیوز دکھائی جائیں گی، اور نیچے پرانی ویڈیوز اور دیگر مواد کی فہرست بھی موجود ہو گی۔ اس کے علاوہ، صارفین کسی خاص تاریخ کو منتخب کر کے اس دن کی دیکھی گئی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔
 
 

ٹیگز: