Wed, September 16, 2026

سعودی عرب: عمرہ ویزے کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی

سعودی عرب: عمرہ ویزے کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت اب صرف ایک ماہ ہوگی، جو ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے شمار ہوگی۔ نئی پالیسی اگلے ہفتے سے نافذ ہوگی، اور اگر زائر 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق یہ تبدیلی زائر کے ملک میں قیام کی مدت پر اثر نہیں ڈالے گی، اور عمرہ کرنے والے زائرین کو اب بھی تین ماہ تک قیام کی اجازت ہوگی۔

قومی کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد باجعفر نے کہا کہ یہ اقدام مقدس شہروں میں زائرین کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، سعودی حکومت نے رہائش کی پیشگی بکنگ اور آمد پر نقل و حمل کی تصدیق کو لازمی قرار دیا تھا۔

سعودی عرب نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ تمام اقسام کے ویزوں کے حامل افراد اب عمرہ ادا کرنے کے اہل ہیں

ٹیگز: