Wed, September 16, 2026

بار کونسل انتخابات کا آغاز، ملک بھر میں ووٹنگ جاری

بار کونسل انتخابات کا آغاز، ملک بھر میں ووٹنگ جاری

لاہور:پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 52 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ 29 عدالتوں اور ہائیکورٹ بار ہالز میں جاری ہے اور شام 5 بجے تک مکمل ہوگی۔

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں 5 نشستوں کے لیے 21 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں تقریباً 6 ہزار وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ بار کونسل کی 33 نشستوں کے لیے بھی کراچی اور دیگر شہروں میں ووٹنگ جاری ہے، اور صوبے کے 27,300 وکلاء آئندہ پانچ سال کے لیے نمائندے منتخب کریں گے۔

ٹیگز: