واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ووٹ ڈالنے سے قبل شہریوں سے شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جاسکے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ صدر کو وفاقی سطح پر ووٹنگ کے لیے ایسی شرط عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔
یہ حکم نامہ مارچ میں جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین پر جاری بحث کو مزید تیز کرسکتا ہے۔