Wed, September 16, 2026

معرکہ حق میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ملک کا وقار بلند: عطااللہ تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ملک کا وقار بلند: عطااللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بڑی اور قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ملک کی ساکھ اور وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم “بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی کو یاد کرنے اور اس پر اظہارِ تشکر کے لیے اکٹھی ہوئی ہے، اور پاکستان کی قومی سلامتی ہر دوسرے معاملے پر فوقیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی عزم و استقامت کے ساتھ جاری ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مربوط اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی، جس کے باعث دشمن کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان نے بہت کم وقت میں صورتحال پر قابو پاتے ہوئے مخالف فریق کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا اور سفارتی و عسکری دونوں سطحوں پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم جرات مند ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: