Wed, September 16, 2026

مودی کا عالمی جادو سر چڑھ کر بولنے کے بجائے ماند پڑ گیا: فرانسیسی جریدے "لے مونڈ" نے بھارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

مودی کا عالمی جادو سر چڑھ کر بولنے کے بجائے ماند پڑ گیا: فرانسیسی جریدے

پیرس : بین الاقوامی شہرت یافتہ فرانسیسی جریدے "لے مونڈ" نے نریندر مودی کی عالمی ساکھ اور بھارتی معیشت کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق مودی کی "آپریشن سندور" جیسی حکمتِ عملیوں کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں نے مودی کے عالمی قد کاٹھ کو شدید متاثر کیا ہے۔ واشنگٹن کے حالیہ فیصلوں نے نئی دہلی کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اب عالمی بساط پر بھارت کی من مانی نہیں چلے گی۔ ٹرمپ کے اقدامات سے مودی سرکار کو متعدد بار بین الاقوامی محاذ پر سبکی اور ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔
فرانسیسی جریدے نے بھارتی معیشت اور سیاست کے نازک پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے۔ روپے کی قدر میں تیزی سے ہونے والی کمی نے بھارتی معیشت کی کمر توڑ دی ہے، جس سے مودی کا معاشی استحکام کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ بھارت میں جمہوری اقدار کی پامالی اور طاقت کے ارتکاز پر عالمی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انتخابی حد بندیوں کے ذریعے سیاسی گرفت مضبوط کرنے کا مودی کا منصوبہ بھی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکا۔
رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف بھارت داخلی اور خارجی محاذ پر مشکلات کا شکار ہے، وہی پاکستان کا عالمی کردار پہلے سے زیادہ مستحکم اور متوازن ہو کر ابھرا ہے۔ "آپریشن سندور" کی ناکامی نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں پاکستان کے اثر و رسوخ کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

ٹیگز: