Wed, September 16, 2026

امریک کا پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ قدم

امریک کا پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ قدم

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلیفونک بات چیت کی، اور دونوں ممالک کو مل کر اس کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا، اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کو کشیدگی میں کمی کے لیے اپنے کردار کو مؤثر طریقے سے ادا کرنے کی تاکید کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق، امریکہ کی یہ مداخلت پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب دونوں ممالک حالیہ کشیدگی کے بعد مزید اعتماد کے فقدان کا سامنا کر رہے ہیں۔

ٹیگز: