اسلام آباد :وفاق نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل نبی کریم ﷺ کے یومِ ولادت (12 ربیع الاول) کی نسبت سے دی گئی ہے، ۔
ہر سال اس مبارک دن پر ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ پر تقریبات، درود و سلام کی محافل، اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شہروں، مساجد، گلیوں اور عمارتوں کو چراغاں سے روشن کیا جاتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہو گا، اور مساجد میں ملک کی سلامتی و امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔