Wed, September 16, 2026

ایران بھر میں شدید فضائی حملے، سینکڑوں مقامات نشانہ؛ ہلاکتوں کی اطلاعات

ایران بھر میں شدید فضائی حملے، سینکڑوں مقامات نشانہ؛ ہلاکتوں کی اطلاعات

تہران: ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تقریباً 200 جنگی طیاروں نے ملک کے 24 صوبوں میں 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 201 افراد شہید جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک گرلز اسکول پر حملے میں 85 طالبات کے جاں بحق اور 75 کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔

ایرانی حکام کے مطابق صوبہ زنجان میں قائم ایک اسلحہ ڈپو مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ متعدد عسکری و حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں کے فوری بعد ایران نے اہم عالمی بحری گزرگاہ آبنائے ہُرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے باعث عالمی تیل منڈیوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گزرگاہ کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی رسد بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ادھر پاکستان کی قومی شپنگ کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے اپنے بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمز کے قریب جانے سے روک دیا ہے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ٹیگز: