Wed, September 16, 2026

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، سکیورٹی سخت، ہزاروں افراد شریک

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، سکیورٹی سخت، ہزاروں افراد شریک

 نوشہرہ: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق، مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں افغان قونصلر اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری مدرسہ کے اطراف تعینات کی گئی تھی، جبکہ دارالعلوم کے داخلی دروازوں پر سکینرز نصب کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتمم مولانا حامد الحق کے جنازے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے، اور مولانا حامد الحق و دیگر کی شہادت ایک بڑا قومی سانحہ ہے۔

ٹیگز: