Wed, September 16, 2026

پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

سیالکوٹ : سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 (سمبڑیال) میں آج ضمنی الیکشن کا میدان سجا ہوا ہے۔ صبح سے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹرز اپنے نمائندے کے انتخاب کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں۔

انتخابی معرکے میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے فاخر گھمن کے درمیان بتایا جا رہا ہے، لیکن پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک کے چودھری شفاقت بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 96 ہزار ہے، جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 11 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی بیٹی حنا ارشد وڑائچ کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔

ٹیگز: