Wed, September 16, 2026

بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، پاکستان اپنے وسائل سے ڈیم تعمیر کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، پاکستان اپنے وسائل سے ڈیم تعمیر کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کے دورے کے دوران پاکستان کے آبی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے بھارت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے لیکن عالمی ثالثی عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ ختم یا معطل نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے ہیں اور اس مقصد کے لیے دیامربھاشا، مہمند اور دیگر ڈیموں کی تعمیر کو قومی ترجیح بنانا ہو گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ منصوبے پاکستان اپنے وسائل سے مکمل کرے گا تاکہ مستقبل کی آبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں کی شدت کے باعث آفات کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے این ڈی ایم اے جیسے ادارے کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

ٹیگز: