Wed, September 16, 2026

کرانس مونٹانا: نئے سال کی رات بار دھماکہ، 40 ہلاک، 100 زخمی

کرانس مونٹانا: نئے سال کی رات بار دھماکہ، 40 ہلاک، 100 زخمی

کرانس مونٹانا : سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا اسکی ریزورٹ میں نئے سال کی رات ایک بار میں دھماکے اور آگ لگنے سے تقریباً 40 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر حادثاتی ہے اور دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دھماکہ یکم جنوری کی رات تقریباً 1:30 بجے “لے کانسٹیلیشن” نامی بار میں ہوا، جہاں لوگ جشن منا رہے تھے۔

استغاثہ کی نمائندہ بیٹریس پیلود نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک ٹیمیں متاثرین کی شناخت کر رہی ہیں تاکہ لاشیں جلد از جلد لواحقین کے حوالے کی جا سکیں۔

والیس کینٹن کے سیکیورٹی سربراہ اسٹیفن گانزر کے مطابق ہلاک شدگان میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد پورا علاقہ سیل کر کے فضائی حدود میں نو فلائی زون نافذ کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں 10 ہیلی کاپٹر اور 40 ایمبولینسیں حصہ لے رہی ہیں۔

سوئس صدر گی پارملین نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ خوشی کے اس لمحے نے پورے ملک کے لیے سوگ میں بدل دیا۔ اٹلی کے وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا کہ آگ آتش بازی کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: