Wed, September 16, 2026

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت

اسلام آباد:ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ایک نیا خودکار اشتہاری نظام متعارف کرایا ہے، جس سے وہ اپنی مصنوعات اور برانڈ کو آسانی سے پروموٹ کر سکیں گے۔

اس نظام “ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر” کے ذریعے کاروباری افراد اپنی مارکیٹنگ مہمات خود ترتیب دے سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک پہنچ سکتے ہیں اور تخلیقی کمیونٹی سے جڑ سکتے ہیں۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کے پاکستان میں مقامی کاروباروں کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے۔ کمپنی نے پہلے بھی ماسٹرکلاسز اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے کاروباروں کو مدد فراہم کی ہے۔

ٹیگز: