Wed, September 16, 2026

جیکی چن غزہ پر اسرائیلی بربریت پر جذباتی، فلسطینی بچے کا جواب دل چھو گیا

جیکی چن غزہ پر اسرائیلی بربریت پر جذباتی، فلسطینی بچے کا جواب دل چھو گیا

بینجگ : ہالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی چن غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ہونے والی بربریت پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ غزہ میں گزشتہ دو سالوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جن میں 20 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں، اور خواتین بھی اس ظلم سے محفوظ نہیں۔

جیکی چن نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی جس میں بچے سے پوچھا گیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بنے گا؟ بچے نے کہا، "ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔" یہ جواب جیکی چن کے دل کو چھو گیا، اور وہ آبدیدہ ہوگئے۔

جیکی چن نے کہا کہ "ہر دن کی بمباری اور تباہی یہ سکھاتی ہے کہ زندگی کا بڑھنا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔" انہوں نے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ پائے، جبکہ غزہ کے بچے اس نعمت سے محروم ہیں۔

ٹیگز: