Wed, September 16, 2026

غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت جاری، 65 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت جاری، 65 فلسطینی شہید

غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 65 مزید فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔ شہداء میں 14 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ بھوک اور فاقہ کشی کے باعث 6 اور افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر اموات 393 ہو گئی ہیں۔

غزہ میں اب تک شہداء کی تعداد 64 ہزار 522 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 96 ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں خوراک کا شدید بحران انسانیت کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن چکا ہے۔

ہسپتالوں میں ایندھن، دوائیں اور خوراک کی بہت کمی ہے، جس کی وجہ سے زخمیوں اور مریضوں کا علاج مشکل ہو گیا ہے اور حالات بہت خراب ہیں۔

ٹیگز: