Wed, September 16, 2026

وائٹ واش کا ہدف: آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ

وائٹ واش کا ہدف: آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان پہلے ہی سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر چکا ہے۔
 ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاہین آفریدی، فخر زمان اور نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔کپتان سلمان علی آغا نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں انہوں نے 'ورلڈ کلاس' قرار دیا ہے۔
قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر کینگروز کے خلاف سیریز میں کلین سویپ (3-0) مکمل کرنے پر لگی ہیں۔

ٹیگز: