Wed, September 16, 2026

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ

لراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے آغاز پر 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2,315 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4,245 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 56.51 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 54 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی قیمت 5,963 روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ ہوا، اور اس کی نئی قیمت 5,112 روپے ہوگئی۔
 
 

ٹیگز: