Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز خوشگوار رہا، اور حصص کی خرید و فروخت میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی آئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ جمعہ کے روز، ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1304 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: