Wed, September 16, 2026

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں میں جوش

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں میں جوش

کراچی :آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی  ۔ 100 انڈیکس میں 2015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ دوبارہ ایک لاکھ 58 ہزار 748 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز کے مندی کے بعد مارکیٹ کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔

گزشتہ کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس میں 1732 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم جمعہ کو سرمایہ کاروں کے جوش و خروش نے مارکیٹ میں بحالی کا رجحان پیدا کیا۔

تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کمی کے بعد 280 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کے اس رجحان سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا ہے اور آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: