Wed, September 16, 2026

عوامی مسائل کے حل کیلئے نیا انتظامی نظام ضروری ہے، فاروق ستار

عوامی مسائل کے حل کیلئے نیا انتظامی نظام ضروری ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جا سکیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بہتر حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو فیصلوں میں زیادہ بااختیار بنایا جائے اور انتظامی نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستان کے نئے انتظامی ڈھانچے کا خاکہ پیش کیا گیا، جس کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خیرمقدم کیا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی معاشی ترقی اور بہتری کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی معاشی سمٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے معاشی استحکام اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

ٹیگز: