Wed, September 16, 2026

غزہ امن عمل میں پیش رفت، پاکستان کا عالمی ثالثی کوششوں کا خیرمقدم

غزہ امن عمل میں پیش رفت، پاکستان کا عالمی ثالثی کوششوں کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی جانب سے ثالثی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: