Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر گر کر 3,302 ڈالر پر آ گیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3,900 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3,344 روپے پر برقرار رہی۔

ٹیگز: