Wed, September 16, 2026

سیف سٹیز نے پرائیویٹ کیمروں کی انٹیگریشن کا عمل شروع کر دیا

سیف سٹیز نے پرائیویٹ کیمروں کی انٹیگریشن کا عمل شروع کر دیا

لاہور:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبے میں نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے سیکیورٹی کیمروں کو اپنے مانیٹرنگ نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 1 لاکھ 13 ہزار کیمروں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں سے لاہور کے 52 ہزار کیمروں کو ایس او پیز کے مطابق جانچا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 55 نجی سائٹس اور 153 کیمروں کو سیف سٹیز کے نظام سے جوڑ دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کیمروں کی انٹیگریشن کے لیے انٹرنیٹ کنکشن، کمپیوٹر، یو پی ایس اور بیک اپ سسٹم کا ہونا ضروری ہے تاکہ مانیٹرنگ میں کسی قسم کی خلل نہ آئے۔

یہ کیمرے دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ جرائم کی روک تھام اور فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

سیف سٹیز حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے شہریوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع ہوگا۔

ٹیگز: