Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں جدید لیبارٹری کا قیام ، چند سیکنڈز میں گوشت کی اصلیت معلوم ہوگی

خیبرپختونخوا میں جدید لیبارٹری کا قیام ، چند سیکنڈز میں گوشت کی اصلیت معلوم ہوگی

پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک جدید لیبارٹری قائم کی ہے جہاں چند سیکنڈز میں گوشت کے معیار اور نوعیت کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ اس سے پتہ چلے گا کہ گوشت بھینس، گائے کا ہے یا گدھے کا۔

یہ لیبارٹری دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا جدید آلات کی مدد سے تجزیہ کرتی ہے۔ اس میں عالمی معیار کی مشینیں جیسے ایف ٹی آئی آر، ایچ پی ایل سی اور یو ایچ پی ایل سی استعمال ہو رہی ہیں، جو روزانہ 1500 سے زائد خوراک کے نمونوں کی جانچ کر سکتی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کی بدولت خوراک کا معیار بہتر ہوگا اور خراب یا مضر صحت اشیاء کی شناخت آسان ہو جائے گی۔ اس سے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ممکن ہوگی۔

ٹیگز: