Wed, September 16, 2026

بھارت: گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 17 افراد ہلاک، مالک فرار

بھارت: گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، 17 افراد ہلاک، مالک فرار

گجرات:بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

رپورٹس کے مطابق، دھماکے کے وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا سکے۔

حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک موقع سے فرار ہوگیا ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

ٹیگز: