Wed, September 16, 2026

وینکوور میں سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کا قتل، بھارتی "را" نیٹ ورک مشکوک

وینکوور میں سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کا قتل، بھارتی

وینکوور: کینیڈا میں معروف سکھ رہنما اور بین الاقوامی کمپنی کینم انٹرنیشنل کے صدر درشن سنگھ سہسی کو وینکوور میں فائرنگ کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، اس حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملے کے شامل ہونے کے امکانات بھی زیرِ تحقیقات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "را" بیرونِ ملک علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) نے درشن سنگھ سہسی کے قتل کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ بھارتی قونصل خانہ سکھ کمیونٹی کو خوفزدہ کرنے میں شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی جاری پالیسی کا حصہ ہے اور اس سے نہ صرف سکھ برادری بلکہ کینیڈا کی قومی سلامتی پر بھی خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: