Wed, September 16, 2026

 ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی، افغان حکومت کو کڑا پیغام؛سفیرِ پاکستان کا واشنگٹن میں اہم بیان

 ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی، افغان حکومت کو کڑا پیغام؛سفیرِ پاکستان کا واشنگٹن میں اہم بیان

واشنگٹن : امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی ثالثی کی پیشکش پر تہران اور واشنگٹن دونوں کا اعتماد پاکستان کی سفارتی کامیابی اور نیک نیتی کا ثبوت ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہے، جس کے لیے پاکستان نے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ    پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔    یہ ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہے، تاہم پاکستان نتیجہ خیز بات چیت کے لیے پرامید ہے۔    سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل ہی خطے کی معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھاہم نے بارہا افغان حکام کو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کیا، لیکن وہاں سے کوئی تعاون نہ ملنے پر پاکستان کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے سرحد پار خود کارروائی کرنا پڑی۔
انہوں نے افغانستان سے ہونے والی کارروائیوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔سفیر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کر کے خطے کے امن کو دانستہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگز: