Wed, September 16, 2026

بے وقت کی بارشوں نے کسانوں کی کمر توڑ دی: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کو شدید نقصان

بے وقت کی بارشوں نے کسانوں کی کمر توڑ دی: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کو شدید نقصان

لاہور / پشاور : ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے سلسلے نے دستک دے دی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں ہونے والی حالیہ بارش نے کٹائی کے لیے تیار گندم کی فصل کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس سے کسان برادری شدید پریشانی کا شکار ہے۔
میدانی علاقوں میں چلنے والی تندوتیز ہواؤں نے گندم کی تیار فصل کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ  بارش اور ہوا کے باعث گندم کے پودے گر گئے ہیں، جس سے دانے کی کوالٹی اور مقدار دونوں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عین کٹائی کے سیزن میں موسم کی اس تبدیلی نے کسانوں کی سال بھر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پنجاب) نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ یکم اپریل سے 4 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔
 بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری (اولے) پڑنے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں، جو فصلوں کے لیے مزید تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: