Wed, September 16, 2026

جنیوا میں ایاز صادق کی ایرانی سپیکر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جنیوا میں ایاز صادق کی ایرانی سپیکر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جنیوا: قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے جنیوا میں عالمی سپیکرز کانفرنس کے دوران ایران کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔

ایرانی سپیکر نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت پرانے اور برادرانہ ہیں، اور پاکستان ہمیشہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا ساتھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، اور ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ تمام عالمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔

ایاز صادق نے بتایا کہ پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں بھی منظور کی ہیں۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور پاکستانی عوام کی حمایت کو یاد رکھیں گے۔

ٹیگز: