گوادر : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوانوں اور اساتذہ کے ساتھ ایک غیر روایتی اور تفصیلی نشست میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی آمد پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کسی لگی لپٹی کے بغیر قومی سلامتی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر طلبہ کے تیکھے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے دستاویزی شواہد کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلی 'مس انفارمیشن' اور ریاست مخالف بیانیے کا پردہ چاک کیا۔نشست میں شریک طلبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے ان کے سوچنے کا انداز بدل دیا ہے۔ "ہمارے ذہنوں میں بہت سے سوالات اور ابہام تھے جنہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتہائی مدلل انداز میں دور کیا۔ ہمیں پہلی بار شواہد کے ساتھ بتایا گیا کہ کس طرح ہمیں گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔