Wed, September 16, 2026

نیو ایئر 2026: لاہور اور راولپنڈی میں پولیس کی سخت سکیورٹی حکمت عملی

نیو ایئر 2026: لاہور اور راولپنڈی میں پولیس کی سخت سکیورٹی حکمت عملی

لاہور:لاہور اور راولپنڈی پولیس نے نئے سال کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور بائیکس کی آلٹریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ سی سی پی او نے شہری خصوصاً نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ہلڑ بازی اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، کیونکہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہوائی فائرنگ اور ریسنگ کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے تاکہ جشن کے دوران شہری محفوظ رہیں۔ راولپنڈی پولیس نے بھی اسی مقصد کے لیے نئے سال پر سکیورٹی پلان نافذ کر دیا ہے۔

ٹیگز: