ملتان:چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (APSUP)، پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا بحران صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔ طلبہ کی رہنمائی کے لیے اچھے رول ماڈلز کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہ صحیح راہ پر چل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا ایسا منفرد ماڈل موجود ہے جو دنیا میں کہیں نہیں۔ حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اس ماڈل کی بہترین مثال ہے، جنہوں نے معجزات کی بجائے اپنے کردار سے لوگوں کی رہنمائی کی۔
پروفیسر عبدالرحمان نے مزید بتایا کہ ایپ سپ کی ٹیم نے خاص طور پر حضرت محمد ﷺ کے کردار کو طلبہ تک پہنچانے کا کام کیا ہے تاکہ نئی نسل میں کردار سازی کو فروغ دیا جا سکے۔