Wed, September 16, 2026

ٹیکساس: بم بنانے کی دھمکی دینے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا

ٹیکساس: بم بنانے کی دھمکی دینے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا

ٹیکساس : امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کو بم بنانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد داؤد نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ فورٹ ورتھ شہر کو بم سے نشانہ بنائے گا۔

محمد داؤد کو 7 ستمبر 2022 کو گرین کارڈ جاری کیا گیا تھا، اور وہ اس وقت امریکا میں مستقل رہائش پذیر تھا۔ اُسے حال ہی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے گرفتار کیا، اور اب اس پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن پہلے ایک اور افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رحمان اللہ بھی 2021 میں امریکا آیا تھا۔

ٹیگز: