Wed, September 16, 2026

مذاکرات میں تعطل کے باوجود امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایران

مذاکرات میں تعطل کے باوجود امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایران


تہران : ایران نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اور اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے انتہائی سخت اور واضح مؤقف اپنا لیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے مستقبل اور انتظام کا فیصلہ کرنے کا حق صرف ایران اور عمان کو حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے صاف کیا کہ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی ملک سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہا اور نہ ہی اب تک کوئی ڈیل فائنل ہوئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی پہلی ترجیح اس وقت خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ ہے، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بیک چینل کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

ٹیگز: