Wed, September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی روکنے والا بل قانون بنا دیا 

صدر آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی روکنے والا بل قانون بنا دیا 

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی روکنے والا بل قانون بنا دیا ہے۔ اب نکاح خواں وہ شادی نہیں کروا سکتا جس میں لڑکا یا لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہو۔

اگر نکاح خواں ایسا کرے گا تو اسے ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی اگر کوئی بڑا مرد کم عمر لڑکی سے شادی کرے تو اسے تین سال قید ہوگی۔

قانون میں کہا گیا ہے کہ عدالت بچوں کی شادی روکنے کا حکم دے گی، اور جو بھی اس بارے میں اطلاع دے گا اس کی حفاظت کی جائے گی۔

یہ بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی اور سینیٹ میں شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔

ٹیگز: