Wed, September 16, 2026

ایف سی بلوچستان (ساﺅتھ)تحفظ ،خدمت اور اعتماد

ایف سی بلوچستان (ساﺅتھ)تحفظ ،خدمت اور اعتماد

دن ہو یا رات، سرحدوں کی حفاظت ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ، سیلاب ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ، ایف سی بلوچستان (ساﺅتھ) ہر لمحہ سکیورٹی اور عوامی خدمت میں پیش پیش۔ جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں اور سنگلاخ چٹانوں میں، جہاں زندگی کی سہولیات محدود اور راستے دشوار گزار ہیں، وہاں اگر کوئی فورس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی ذمہ داری مو¿ثر انداز میں نبھا رہی ہے تو وہ ایف سی بلوچستان (ساﺅتھ) ہے۔ جولائی 2017 میں قائم ہونے والی اس فورس نے یکم جنوری 2025 سے لے کر فروری 2026 تک اپنی کارکردگی سے ایک نئی مثال قائم کی۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے ایک سکیورٹی فورس ہونے کے ساتھ ایک عوام دوست ادارے کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ سال 2025 کے آغاز سے اس نے نہ صرف پورے جنوبی بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ خدمات مسلسل اور منظم کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ سال 2025 کے دوران ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے مجموعی طور پر 311 جرگوں کا انعقاد کیا، جو مقامی روایات کے عین مطابق عوامی مسائل کے حل کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہیں۔ ان جرگوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نہ صرف مسائل کا پُرامن حل نکالا گیا بلکہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کی فضا کو بھی مزید فروغ ملا۔ اسی طرح 120 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوام نے براہ راست اپنے مسائل پیش کیے اور فوری حل کی کوشش کی گئی۔ یہ عمل شفافیت اور عوامی شمولیت کی ایک روشن مثال ہے۔ سماجی روابط کے میدان میں ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ سال بھر میں 2936 سماجی روابط قائم کیے گئے، جن کے ذریعے عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ مضبوط ہوا۔ یہ روابط محض رسمی ملاقاتیں نہیں تھیں بلکہ ان کے ذریعے عوامی مسائل کو سمجھنے، ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے میں مدد ملی۔ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں، اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی۔ سال 2025 میں (یوتھ انگیجمنٹ پروگرام) کے تحت 682 نوجوانوں کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جبکہ 642 کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنایا گیا۔ یہ اقدامات نہ صرف نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے بلکہ ان میں خود اعتمادی اور قومی یکجہتی کا جذبہ بھی پروان چڑھا۔ شہداءقوموں کا وہ عظیم سرمایہ ہوتے ہیں جن کی قربانیاں وطن کی بقا، سلامتی اور استحکام کی بنیاد بنتی ہیں۔ ان کے مقدس لہو سے امن و امان کی راہیں روشن ہوتی ہیں اور معاشرے میں تحفظ، اعتماد اور یک جہتی کی فضا قائم ہوتی ہے۔ شہداءکی قربانی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ امانت ہوتی ہے، جس پر ہر شہری فخر محسوس کرتا ہے۔ شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی ترجیحات میں شامل رہا۔ سال بھر میں 119 مرتبہ شہداءکے گھروں کا دورہ کیا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ کو یہ احساس دلایا گیا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ ایک ایسا پہلو ہے جو ایف سی (ساﺅتھ) کے انسانی اور اخلاقی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ سماجی فلاح و بہبود کے میدان میں ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی خدمات سب سے نمایاں نظر آتی ہیں۔ سال 2025 میں 11609 سماجی فلاحی اقدامات کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ادارہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ ان اقدامات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، بیوہ، مستحق اور معذور افراد کی مدد اور مختلف فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ صحت کے شعبے میں بھی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے نمایاں کردار ادا کیا۔ سال بھر میں 3538 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ یہ اقدام خاص طور پر ان دور دراز علاقوں میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے جہاں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سال 2025 میں ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے 19957 مختلف عوامی خدمات سرانجام دیں۔ یہ ایک ایسا عدد ہے جو نہ صرف کارکردگی بلکہ عزم اور جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سلسلہ صرف 2025 تک محدود نہیں رہا بلکہ سال 2026 کے آغاز میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہا۔ جنوری 2026 میں ہی 2169 عوامی خدمات انجام دی گئیں، جن میں 37 جرگے، 11 کھلی کچہریاں، 266 سماجی خدمات، 90 نوجوانوں کی سرگرمیاں، 38 کھیلوں کی سرگرمیاں، 19 شہداءکے گھروں کے دورے، 1410 سماجی فلاحی اقدامات اور 298 فری میڈیکل کیمپس شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے اپنی رفتار کو برقرار رکھا اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید وسعت دی۔ جنوبی بلوچستان جیسے حساس اور چیلنجنگ علاقے میں جہاں ایک طرف سکیورٹی کے مسائل درپیش ہوں، وہاں اس نوعیت کی عوامی خدمات سرانجام دینا یقینا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے نہ صرف علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جو صرف خلوص، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے حاصل ہوتی ہے۔ ایف سی( ساﺅتھ) کے یہ جوان اپنی مٹی، اپنی قوم اور سبزہلالی پرچم سے عشق کرتے ہیں۔ ان کے لیے ڈیوٹی محض ایک ذمہ داری نہیں، ایک عبادت ہے۔ ایف سی بلوچستان (ساﺅتھ) نے جنوبی بلوچستان میں امن کی قیمت اپنے لہو سے ادا کی ہے اور نہ صرف سکیورٹی کے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ عوامی خدمت کے ذریعے ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی بنیاد بھی رکھی۔ آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی یہ خدمات نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ دیگر اداروں کے لیے بھی ایک مثال ہیں۔ اور وہ دن دور نہیں جب جنوبی بلوچستان ترقی، خوشحالی اور امن کی ایک روشن مثال بن کر ابھرے گا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد

ٹیگز: