Wed, September 16, 2026

اسرائیلی آباد کاری اور تشدد ناقابل قبول، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

اسرائیلی آباد کاری اور تشدد ناقابل قبول، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں کا تشدد، غیر قانونی بستیاں قائم کرنا اور فلسطینیوں کے خلاف اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جنہیں مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے، جبکہ فلسطینی عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا پابند بنائے۔

عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی گھروں کی مسماری، جبری بے دخلی کے اقدامات روکے جائیں اور فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے فنڈز فوری بحال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت القدس ہو، ہی خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

ٹیگز: