Wed, September 16, 2026

مفاہمت دوطرفہ عمل ہے، امریکا وعدے پورے کرے تو ایران بھی ذمہ داریاں نبھائے گا: مسعود پزشکیان

مفاہمت دوطرفہ عمل ہے، امریکا وعدے پورے کرے تو ایران بھی ذمہ داریاں نبھائے گا: مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت دوطرفہ عمل ہے، اس لیے اگر امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرے گا تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ  بے بنیاد دھمکیوں کا جواب ایران کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے عقل و دانش، تدبر اور انسانی وقار کی بنیاد پر کیے جانے چاہییں، نہ کہ دباؤ یا دھمکیوں کے تحت۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ باہمی احترام اور تعمیری سفارت کاری کا حامی رہا ہے، تاہم جب اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کا وقت آئے گا تو ملک پوری قوت، عزم اور بے خوفی کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار مفاہمت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں فریق اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر یکساں طور پر عمل کریں۔

ٹیگز: