کراچی:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکرز ربیکا خان اور حسین ترین نے حال ہی میں شادی کر لی ہے۔ ان کی رخصتی کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداح جوڑے کی خوشیوں میں شریک دکھائی دے رہے ہیں۔
نکاح کی ایک ویڈیو خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس میں قاضی کی جانب سے ربیکا کا حق مہر 20 لاکھ روپے بتایا گیا۔ ساتھ ہی قاضی نے یہ جملہ بھی کہا: ’’اس نکاح کے دو کروڑ گواہ ہیں‘‘، جس پر صارفین الجھن کا شکار ہو گئے۔
کچھ افراد نے غلط فہمی میں اسے 2 کروڑ روپے کا حق مہر سمجھ لیا، جب کہ بعض نے 2 لاکھ سمجھ کر تبصرے شروع کر دیے۔ اس ابہام پر سوشل میڈیا پر طنزیہ اور حیران کن ردعمل سامنے آیا۔
متعدد صارفین نے رقم کو ناکافی قرار دیا، جبکہ کچھ نے لکھا: "کروڑوں کی تقریب، مگر حق مہر صرف 20 لاکھ؟"
نکاح کے موقع پر ربیکا نے سرخ عروسی لباس پہن رکھا تھا اور حسین ترین سفید شیروانی میں نمایاں دکھائی دیے۔