Wed, September 16, 2026

پاکستان میں نئی تعلیمی جہت: پرائمری سطح پر اے آئی کی تعلیم کا آغاز متوقع

پاکستان میں نئی تعلیمی جہت: پرائمری سطح پر اے آئی کی تعلیم کا آغاز متوقع

اسلام آباد:پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے پرائمری اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سے ابتدائی عمر میں ہی روشناس ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اپنی نئی نسل کو صرف پڑھانا نہیں، بلکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2025 کے دوران حکومت 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفکیشن فراہم کرے گی، اور عالمی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ اس مہم میں معاون ہوں گی۔

شزہ فاطمہ نے یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ روزگار حاصل نہیں کر پاتے، انہیں جواب دہ ہونا ہوگا۔

ٹیگز: