Wed, September 16, 2026

بھارت کے "پریلے میزائل" تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ

بھارت کے

اسلام آباد : بھارت نے حال ہی میں 28 اور 29 جولائی کو اپنے ساحلی علاقے اڑیسہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر "پریلے میزائل" کے تجربات کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تجربات بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کی دوڑ کو مزید تیز کرنے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہو سکتے ہیں۔ ان تجربات سے خطے میں جنگی ماحول پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان نے بھارت کی اس جارحیت کا جواب اپنے جدید نصر (حتف-9) میزائل سے دیا ہے، جو نہ صرف بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ جوہری وارہیڈ لے جانے کی بھی طاقت رکھتا ہے۔ نصر میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔

بھارت کے میزائل تجربات کے بعد خطے میں مزید کشیدگی اور جنگی ماحول پیدا ہونے کا امکان ہے، اور عالمی سطح پر اس پر تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے نصر میزائل کا فعال ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہے، اور عالمی برادری کو اس مسئلے پر فوراً توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: