Wed, September 16, 2026

پاکستان انڈر 19 سکواڈ انگلینڈ روانہ، دورے میں 5 میچز شیڈول

پاکستان انڈر 19 سکواڈ انگلینڈ روانہ، دورے میں 5 میچز شیڈول

لاہور : پاکستان کی جونیئر کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی ہے، جہاں قومی انڈر 19 کھلاڑی میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان دیں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم لاہور سے دبئی کے ذریعے انگلینڈ جائے گی۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے شامل ہیں۔

دورے کا آغاز واحد یوتھ ٹیسٹ سے ہوگا جو 2 ستمبر سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیمیں چار ایک روزہ مقابلوں میں مدمقابل ہوں گی۔ ون ڈے سیریز 9 ستمبر سے شروع ہوگی اور اس کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بیرونِ ملک کنڈیشنز میں کھیلنے اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع ہوگا۔ قومی جونیئر اسکواڈ کی نظریں سیریز میں مضبوط کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز ہیں۔

ٹیگز: