Wed, September 16, 2026

باجوڑ میں افغان حدود سے بلااشتعال فائرنگ: مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 9 شہری جاں بحق

باجوڑ میں افغان حدود سے بلااشتعال فائرنگ: مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت 9 شہری جاں بحق

باجوڑ/اسلام آباد: سرحد پار سے افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق افغانستان کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں رہائشی مکانات پر گرے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے شہدا کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 6 معصوم بچے شامل ہیں، جو اپنے گھروں میں موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق     مارچ اور اپریل کے دوران افغان سرحد سے حملوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔     باجوڑ کے حساس سرحدی علاقوں ماموند اور سالار زئی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔    حالیہ حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں براہِ راست عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس واقعے کے بعد سرحد پر کشیدگی برقرار ہے اور مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی دفاع کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: