Wed, September 16, 2026

بھارت کی جارحیت کا خطرہ بڑھ رہا ہے، حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے: خواجہ آصف

بھارت کی جارحیت کا خطرہ بڑھ رہا ہے، حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بھارت کی جانب سے حملے کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو پاکستان جواب دینے میں دیر نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دوست ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور جنگ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا: "ہماری دعا ہے کہ ان ممالک کی کوششیں رنگ لائیں اور بھارت کو عقل آ جائے، لیکن ہمیں پوری طرح تیار رہنا ہوگا۔"

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ "اگر بھارت سچ بول رہا ہوتا تو تحقیق سے کیوں گھبراتا؟ اس کی خاموشی کئی سوالات کھڑے کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر جنگ ہم پر تھوپی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ "بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے ردعمل دیں گے۔"

وزیر دفاع نے بتایا کہ خطے کے کئی ممالک ثالثی کے لیے سرگرم ہیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکلے۔

 
 

ٹیگز: