Wed, September 16, 2026

 پنجاب میں مداخلت قبول نہیں:وزیر اطلاعات پنجاب کی شازیہ مری کے بیان پر سخت تنقید

 پنجاب میں مداخلت قبول نہیں:وزیر اطلاعات پنجاب کی شازیہ مری کے بیان پر سخت تنقید


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شازیہ مری کو عقل کل بننے کی کوشش ترک کرنی چاہیے کیونکہ وہ بلا جواز ہدایات دے رہی ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ جہاں شازیہ مری کا مینڈیٹ نہیں وہاں غیر ضروری مداخلت کی بجائے اپنا دائرہ کار سمجھنا چاہیے اور "ڈیڑھ گز کی مسجد" بنانے کی کوشش سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی کہا کہ وہ سندھ میں اپنے وعدے پورے کریں کیونکہ وہیں ان کا مینڈیٹ ہے، اور وہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی بات کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں مینڈیٹ مریم نواز کو حاصل ہے اور پنجاب کے امور میں کسی اور کی مداخلت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ٹیگز: