Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ 2025: ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

ایشیا کپ 2025: ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

دبئی : ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کو ان کی ضد کی وجہ سے اصل ٹرافی نہیں دی گئی، لیکن پھر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر بنا کر دعویٰ کیا کہ وہ ٹرافی کے ساتھ ہیں۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے ایسی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہیں، حالانکہ حقیقت میں بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس حرکت پر سخت تنقید کی اور پوچھا کہ جب اصلی ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا دکھانا چاہتے ہیں؟

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا تھا اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے بھی ٹرافی لینے سے منکر رہی۔ لیکن محسن نقوی نے ٹرافی کسی اور کو دینے کی اجازت نہیں دی۔

ٹیگز: