Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات متوقع

واشنگٹن: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور وسیع تر شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارت خانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ٹیگز: