Wed, September 16, 2026

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو ڈیرن گف کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو ڈیرن گف کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار کوچ رسل ڈومینگو کو ہیڈ کوچ نامزد کر دیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈیرن گف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


رسل ڈومینگو اس سے قبل جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔


لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے کہا کہ رسل ڈومینگو کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور ان کے تجربے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


لاہور قلندرز پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیگز: