Wed, September 16, 2026

اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ، لاس اینجلس 2028 کے لیے کوالیفکیشن پلان تیار

اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ، لاس اینجلس 2028 کے لیے کوالیفکیشن پلان تیار

لاہور: کرکٹ ایک مرتبہ پھر اولمپکس کے میدان میں نظر آئے گی، 128 سال بعد کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں کرکٹ کی تاریخی واپسی ہو رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ کے کوالیفکیشن فارمیٹ کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اولمپکس میں مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں گے، جن میں 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کوالیفکیشن مرحلے کے لیے آئی سی سی نے پہلی بار اولمپکس کوالیفائر 2027 منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے ٹیموں کو لاس اینجلس اولمپکس میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کو کھیل کے عالمی دائرہ کار میں اضافے اور نئی مارکیٹوں تک رسائی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: